خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 1002 مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں سے 135 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی کے 5273 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 1327 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم ڈینگی کے باعث تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ 788 مصدقہ کیسز کوہاٹ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پشاور میں 251، بنوں میں 79، ہری پور میں 35، نوشہرہ میں 20 اور ایبٹ آباد میں 17 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسی طرح چارسدہ میں 14، صوابی، لکی مروت اور سوات میں 13، 13 اور 10 کیسز، باجوڑ میں 10، خیبر میں 12، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں 11، 11 جبکہ ملاکنڈ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 148 کیسز رپورٹ،کل تعداد 729 ہو گئی
محکمہ صحت کے مطابق بونیر میں 3، چترال لوئر میں 5، دیر لوئر میں 2، مردان میں 5، ہنگو میں 5، کرک اور مہمند میں 8، شمالی وزیرستان میں 2 جبکہ اورکزئی میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔





