- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی حکومت پر صحافیوں کی وائٹ ہاوس تک رسائی محدود کرکے سچ چھپانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم سمیت غیر ملکی صحافیوں کو وائٹ ہاوس کی کوریج سے روکنا حق کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت معلومات تک رسائی روک کر غلط معلومات کی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کبھی آہنی پردہ گرانے پر فخر کرتا تھا، آج خود ایک آہنی پردے کے پیچھے کھڑا ہے۔





