امریکہ کے 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

امریکہ کے 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے تینوں نیوز اداروں نے الگ الگ بتایا کہ جب ان کے صحافی وائٹ ہاؤس پہنچے تو ان کے پریس پاس ضبط کر لیے گئے۔

تینوں اداروں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس پابندی کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے تحت حاصل آزادی اظہار اور آزاد صحافت کے حقوق کی بنیاد پر عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ایران کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس

سی این این نے اپنے بیان میں پابندی کو صحافت کے حکومتی مداخلت کے بغیر کام کرنے کے آئینی حق پر غیر قانونی حملہ قرار دیا، جبکہ ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو نے بھی کہا کہ وہ اپنے آئینی حقوق کا دفاع کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو پر جعلی خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Scroll to Top