وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کےہمراہ نیویارک پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریں گے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف علاقائی، عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ ڈائیلاگ، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وزیراعظم خطےمیں کشیدگی کے خاتمے، امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارتی و ثالثی کوششوں کو اجاگر کریں گے اور پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ترجیحات پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امن کوششوں کا عالمی سطح پراعتراف، اقوام متحدہ کا اظہارِ تشکر
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اسلاموفوبیا اور عالمی اقتصادی چیلنجز سمیت اہم عالمی امور پر پاکستان کی ترجیحات بھی پیش کریں گے۔





