پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان میں ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آج اپنے بھائی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی حد تک بھی جائیں گے،سعودی عرب کی سلامتی کا عزم غیر مشروط ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم قدم پاک سعودیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں، ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔





