نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کسی کی اجارہ داری نہیں بلکہ عالمی تعاون ہونا چاہیے۔
نیویارک میں اے آئی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اے آئی سے متعلق مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اے آئی سے انسانیت کو خطرات کا سدباب ضروری ہے، فیک نیوز کو روکنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں کو اے آئی پر کنٹرول ہونا چاہیے، اے آئی سے متعلق ریگولیشنز اور فریم ورک تیار کیا جائے، فیک نیوز، سائبر اٹیک اہم چیلنجز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی نے ایف 16 طیارہ اڑاکر تاریخ رقم کردی
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اے آئی حفاظتی انتظامات ایسے نہ ہوں کہ تاثر جائے کہ یہ ٹیکنالوجی کیخلاف ہے، اے آئی نظام میں محدود نمائندگی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔





