وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لے کر نہیں بلکہ دے کر جاؤ گے، 13 سال سے ایک صوبے کو لوٹا جارہا ہے لیکن پھر بھی تسلی نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہر دوسرے دن وفاق پر حملے کی تیاری شروع کردی جاتی ہے، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کا بھی 13 سال کا حساب دینا ہوگا۔
خواجہ آصف نے سومنات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سومنات پر 17 حملے ہوئے تھے، گنتی کرلیں کتنے ہوگئے، کتنے باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: خیبر پختونخوا کو بربادی اور اسلام آباد کو انتشار سے بچائیں گے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وزیر دفاع نے کہا تاریخ بتاتی ہے سومنات پر بار بار حملے کیوں ہوتے تھے لیکن اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لے کر نہیں بلکہ دے کر جاؤ گے۔





