گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اتنی نااہل حکومت ہےکہ ان کے پاس مستقل وزیر داخلہ نہیں، گور نرراج موجود ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے تو کوئی قباحت نہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہ ہائیکورٹ کا آرڈر ہے کہ سرکاری وسائل استعمال نہ کیے جائیں، یہ لوگ سرکاری وسائل پر پارٹی چلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نےکہا یہ اپنی پارٹی کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، سرکاری کام کے لیے نہیں، ہر جگہ سے آپ کو فنڈز آرہے ہیں، اپنے فنڈز بھی کھا جاتے ہیں۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے صوبے کا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں ، ان کا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا پولیس ایکٹ جب میرے پاس آئے گا تو دیکھوں گا، پولیس ایکٹ میں کوئی چیز غیر آئینی ہوئی تو اس پر اعتراض لگاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں گور نرراج موجود ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے تو کوئی قباحت نہیں، صدر اور وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ گورنر راج لگایا جائے تو پھرکسی بات کی ضرورت نہیں ہوگی۔





