ایران نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کردیا

ایران نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کردیا

ایران نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے اس دور میں واپس نہیں جائے گا جو جنگ سے پہلے کا تھا، امریکہ کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ  ایران نے تنازع کے حل کے لیے 7  شرائط مرتب کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شرائط تحریری طور پر پاکستان اور قطر کے پاس موجود ہیں،جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ خطے کے ملک امریکی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں، اگر انہوں نے ایرانی طیاروں کو آمدورفت کی اجازت نہ دی، تو ان کے اپنے ہوائی اڈوں سے بھی پروازیں نہیں اڑ سکیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی حکومت نے سچ چھپانے کی بھی کوشش کی، ایران

جنرل محسن رضائی نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا بیان جنگی جرائم کے ملزم اور شکست خوردہ جارح کے بھونڈے اور احمقانہ دفاع کے سوا کچھ نہیں ، اسلامی انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے کسی پر حملہ نہیں کیا،،ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔

جنرل رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج پہلی بار اپنے میزائل کو براہِ راست ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن بحری بیڑے کے اوپر اڑانے کے قابل ہوئی۔

Scroll to Top