سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ویکسینیشن کے حوالے سے نئی ہدایات جاری

کراچی: حج، عمرہ اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن سے متعلق نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری باضابطہ ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو عارضی طور پر ویکسینیشن کے بغیر سعودی عرب سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مقررہ مدت اور ضروری شرائط پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

ایڈوائزری کے مطابق 10 اکتوبر 2026 کی رات 10 بجے تک کراچی ایئرپورٹ سے ویکسینیشن کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مسافروں کے لیے سرکاری ڈسپنسری پر ویکسینیشن کی سہولت بھی جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن کی سہولت 10 اکتوبر سے فراہم کی جائے گی، تاکہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ویکسینیشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی حکام کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی مقررہ تاریخ سے کم از کم 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے اور جی ٹی روڈ کی بندش، خیبر پختونخوا میں اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق مسافروں کو سفر سے قبل ہی صحت سے متعلق تمام ضروری تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایئرپورٹ پر کسی قسم کی دشواری یا سفر میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حج، عمرہ اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت ویکسینیشن مکمل کروائیں اور جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

Scroll to Top