پشاور پولیس نے ایک اور مشہور ٹک ٹاکر کو حراست میں لے لیا

پشاور: پشاور میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور ٹک ٹاک پر قابلِ اعتراض مواد اپلوڈ کرنے کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کر رہا تھا جنہیں معاشرتی اقدار کے منافی اور قابلِ اعتراض قرار دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی ہو یا سوشل میڈیا کا غیر مناسب استعمال، ایسے معاملات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور پولیس کی جانب سے قابلِ اعتراض اور نازیبا مواد ٹک ٹاک پر شیئر کرنے والے بعض افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے باعث قابلِ اعتراض مواد کی تشہیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنرفیصل کریم کنڈی کا مجوزہ پولیس ایکٹ پر شدید ردعمل،آئین سے متصادم قراردے دیا

ایسے مواد کے حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا کو معاشرتی اور اخلاقی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔

پشاور پولیس کی حالیہ کارروائی کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ پیغام سامنے آیا ہے کہ سوشل میڈیا کو قانون کی خلاف ورزی، قابلِ اعتراض مواد کی تشہیر یا معاشرے میں فحاشی کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top