پاک افغان سرحدی علاقے چمن سیکٹر میں افغانستان کی جانب سے مبینہ جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو کواڈ کاپٹرز اور مارٹر فائر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث پاکستان کی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی کسی بھی دراندازی یا حملے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے فورسز ہمہ وقت تیار ہیں۔





