مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر بڑا اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر بڑا اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا، اس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کے مطابق گزشتہ سال کے موجودہ ہفتے کے مقابلے میں ڈیزل کی قیمت میں 51 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 47.50 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 64 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بجلی کی قیمت میں پچھلے سال کے موجودہ ہفتے کے مقابلے میں 59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پیاز 116 فیصد، گندم کا آٹا 32.41 فیصد جبکہ بکرے کا گوشت 15.75 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

گزشتہ برس کے مقابلے میں گائے کا گوشت 13.22 فیصد مہنگا ہوگیا،اس  ہفتے کے دوران آلو کی قیمت 39 فیصد، چینی کی قیمت 21 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت 19 فیصد بڑھی جبکہ انڈوں کی قیمت میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top