حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا باب ختم ہوگیا ، فضل الرحمان

حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا باب ختم ہوگیا ، فضل الرحمان

جےیو آئی سربراہ نے جے یو آئی رہنما کی وفات پر اظہار افسوس کیا ،حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا ۔

انہوں نے کہاکہ جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی کاز کیلئے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی ،حافظ صاحب مرحوم زیرک ،حاضر جواب ، نظریاتی اور پارلیمانی رہنما تھے ۔

انہوں نے کہاکہ رمضان کریم کی بابر کت ساعات میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقیناً حافظ صاحب کی بلنددرجات کا سبب بنے گا، حافظ صاحب مرحوم کے فرزندان ، اہلخانہ ، متعلقین اور جے یو آئی سے اظہار تعزیت کرتاہوں

انہوں نے کہاکہ اہل مدارس ،کارکنان اور رہنما اپنی دعائوں میں حافظ صاحب کو یاد رکھیں ، غم کی اس گھڑی میں اہلخانہ کیساتھ برابر کا شریک ہوں ، اللہ کریم اہلخانہ کو صبر جمیل دے ۔

Scroll to Top