اعجاز آفریدی
پشاور: حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں خواتین افسران کی ترقی، تعیناتی اور تبادلوں سے متعلق دو الگ الگ اعلامیے جاری کردیئے۔
28 ستمبر 2026 کو جاری پہلے اعلامیے کے مطابق، سبجیکٹ اسپیشلسٹ (BS-18) سے پرنسپل (BS-19) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی پانے کے بعد مس روبینہ کوکب کو بطور پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس بٹ خیلہ، ملاکنڈ تعینات کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مس روبینہ کوکب کی تعیناتی خالی آسامی پر ان کے موجودہ پے اینڈ اسکیل میں مفادِ عامہ کے تحت فوری طور پر کی گئی ہے۔
دوسرے اعلامیے میں BS-19 سے BS-20 میں مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والی پانچ خواتین افسران کی تعیناتی اور تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق مس شازیہ نور (BS-20) کو پرنسپل جی جی ایچ ایس جولیان، ہری پور سے تبدیل کرکے پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، چارسدہ تعینات کیا گیا ہے۔
مس ثروت جہان (BS-20) کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس طورو، مردان سے تبدیل کرکے پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، صوابی مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
اسی طرح مس سمیہ صادق (BS-20)، جو انسٹرکٹر ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، پشاور کے عہدے پر تعینات تھیں، کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس صاحبزادہ عمر خان شہید، پشاور مقرر کیا گیا ہے۔
مس زیب النساء (BS-20) کو پرنسپل جی جی سی ایم ایچ ایس ایس نمبر 6 چاہ سید منور، ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل کرکے پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس نمبر 2 کیری علی زئی، ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ سیدہ سمیرا بخاری (BS-20) کو پرنسپل جی جی ایچ ایس ایس بالاکوٹ، مانسہرہ سے تبدیل کرکے پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، سوات مقرر کردیا گیا ہے۔
محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام تعیناتیاں اور تبادلے مفادِ عامہ کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
دونوں اعلامیے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے، جبکہ متعلقہ محکموں، ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ، ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹرز، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران اور دیگر متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کیلئے نقول ارسال کردی گئی ہیں۔





