ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس شام 5 بجے ہوگی، جس میں اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کے مختلف سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں : ہلمند میں بی ایل اے کے میڈیا آپریشنز مرکز پر کارروائی، اہم کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

براہِ راست سوال و جواب کے ذریعے طالبات کو قومی امور سے متعلق حقائق جاننے کا موقع ملا، جبکہ کئی ابہامات اور غلط فہمیوں کو بھی دور کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی معلومات تک محدود نہیں بلکہ طالبات کی تربیت اور انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔

Scroll to Top