وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 01 پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے سے کم ہو کر 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور پلاٹس ریٹس میں تبدیلی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔





