خیبر پختونخواحکومت کی نااہلی : پشاورمیں پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں میں خوفناک آتشزدگی

خیبر پختونخواحکومت کی نااہلی : پشاورمیں پٹرول فروخت کرنے والی دکانوں میں خوفناک آتشزدگی

صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ کی ایک تنگ گلی میں پٹرول کی غیر قانونی اور کھلے عام فروخت نے صوبائی حکومت کی نااہلی کا ایک اور ہولناک باب رقم کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی کے باعث پٹرول کی دکانوں میں اچانک بھڑکنے والی خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں اور رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق رہائشی علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور کھلے عام خرید و فروخت کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری تھا، مگر صوبائی حکومت کسی بڑے سانحے کے انتظار میں خاموش تماشائی بنی رہی ۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے باوجود فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیوں کا تنگ گلیوں اور انتظامی بے توجہی کی وجہ سے موقع پر تاخیر سے پہنچنا خیبرپختونخوا حکومت کے ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور خراب گورننس کی قلعی کھولتا ہے۔

Scroll to Top