حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم، انسدادِ دہشتگردی پر پی ٹی آئی کا مؤقف بڑی رکاوٹ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہوگئے، جبکہ انسدادِ دہشتگردی کے معاملات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مؤقف کو مذاکراتی عمل میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی سے متعلق معاملات پر بروقت پیش رفت نہ ہونے اور دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ شروع کیے جانے کی صورت میں جاری مذاکراتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے متعلق معاملات مذاکرات کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ان پر واضح پیش رفت کے بغیر بات چیت کو آگے بڑھانا مشکل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف دہشتگردی سے متعلق معاملات پر بروقت پیش رفت نہیں کرتی اور لانگ مارچ بھی شروع کر دیا جاتا ہے تو اس کے مذاکرات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے دیگر دستیاب آپشنز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے، تاہم مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دہشتگردی سے متعلق معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی خواہاں ہے، تاہم دہشتگردی اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر واضح اور قابلِ عمل پیش رفت کو مذاکرات کی کامیابی کے لیے بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات میں بھی انسدادِ دہشتگردی اور امن و امان سے متعلق معاملات مرکزی حیثیت رکھیں گے، جبکہ ان امور پر اتفاقِ رائے کے بغیر مذاکرات میں پیش رفت مشکل رہے گی۔

Scroll to Top