لانگ مارچ کے شرکا لاچی پہنچ گئے، کارکن کھلے آسمان تلے،وزیراعلیٰ حجرے میں قیام کریں گے

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا بلبلا پہلے ہی دن پھٹ گیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی محض 2000 سے 2200 کارکنوں کے مختصر ترین قافلے کے ساتھ لاچی بازار سے گزر کر لاچی فٹ بال گراؤنڈ سے 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئے۔

لانگ مارچ کے شرکاء کو رات لاچی فٹ بال گراؤنڈ میں روک دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خود سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر تھکے ماندہ کارکنوں کو گراؤنڈ میں چھوڑ کر کوہاٹ کے ڈھوڈا روڈ پر آفتاب عالم کے حجرے میں قیام کے لیے روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ کے قافلوں میں فتنہ الخوارج کے عناصر داخل، کوہاٹ میں خطرناک منصوبے کی مصدقہ اطلاعات

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2000 لوگ جمع کر پانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اس مارچ کو مسترد کر چکے ہیں، اوپر سے وزیراعلیٰ کا رات کے وقت سڑک اور گراؤنڈ میں موجود کارکنوں کو لاوارث چھوڑ کر پرتعیش حجرے میں پناہ لینا، پی ٹی آئی قیادت کے دہرے معیار، خوف اور شدید انتظامی بدحواسی کا ثبوت ہے۔

Scroll to Top