لوئر دیر: ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجروں کے احتجاج کے باعث سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
ٹریڈ یونین کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے، جس میں مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تاجروں کے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں، اس لیے فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت بھی بحال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کیس میں بڑا سوال، الیکشن کمیشن کا سوموٹو ایکشن قانون کے خلاف کیسے؟ جسٹس ارشد علی کے ریمارکس
احتجاجی دھرنے میں تاجر رہنماؤں کے علاوہ سیاسی کارکن بھی شریک ہیں، جبکہ مظاہرین کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ٹریڈ یونین اور مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ احتجاج کے باعث سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔





