صوابی اور نوشہرہ میں افسوسناک واقعات، ایک نوجوان قتل، دوسرا حادثے میں جاں بحق

ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ ضلع نوشہرہ کے علاقے خیشگی بالا میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق صوابی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت جاسم خان کے نام سے ہوئی، جو یونین کونسل صوابی خاص کے محلہ معظم خیل سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ رئیس خان کا جوان سال بیٹا تھا۔

دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے خیشگی بالا میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس کی تقسیم کا شیڈول جاری

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ جبران سکنہ خیشگی کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص 23 سالہ راحت بتایا گیا ہے، جو خیشگی کا رہائشی ہے۔

ریسکیو نوشہرہ کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی۔

Scroll to Top