جیل کے اندر جھڑپ،کئی قیدی جان سے گئے

جیل کے اندر جھڑپ،کئی قیدی جان سے گئے

غیر ملکی میڈیا نے میکسیکو کے اعلیٰ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میکسیکو کے شمال مغربی ریاست سینالوا کی ایل کاسٹیلو میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں مزید 16 قیدی زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریاستی سیکرٹریٹ برائے عوامی تحفظ کے حکام  نے بتایا کہ مختلف اداروں کے اہلکاروں نے مداخلت کرکے صورتِ حال پر قابو پالیا ہے اور اب جیل انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے ۔

حکام نے مزید بتایا کہ ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، دفتر واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل روالپنڈی میں گنجائش سے زائد قیدیوں کا اعتراف

حکام کے مطابق سماجی کارکن متاثرین کے اہلِ خانہ کو صورتِ حال سے آگاہ کر رہے ہیں، احتیاطی تدبیر کے طور پر جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ باقی قیدی محفوظ ہیں۔

Scroll to Top