نیپال کے وسطی علاقے پوکھرا میں سکول بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع کاسکی پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب بے قابو ہو کر شاہراہ سے نیچے جا گری .
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر سکول کے بچے شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 5 افراد کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جن میں ایک طالب علم کے والد بھی شامل ہیں جبکہ 14 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولز میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کی تیاری
بس میں ایک مقامی نجی سکول کے طلبہ، بس کا عملہ اور ایک طالب علم کے والد سوار تھے، پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔





