سکولز میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کی تیاری

سکولز میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کی تیاری

Pakistan SCO Summit 2026

 وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے انرجی ڈرنکس کی خرید و فروخت پر کڑے ضابطے لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں زیرِ غور آنے والے اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل کے مسودے کے تحت اسکولوں کے اندر اور ان کے اطراف میں انرجی ڈرنکس کی سپلائی اور فروخت مکمل طور پر ممنوع قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

کمیٹی اجلاس کے دوران اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کم عمر بچوں میں انرجی ڈرنکس کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، جو ان کی نازک صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

مسودے کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت مالی سزاؤں کا بھی دائرہ کار طے کیا گیا ہے، اور اسکول کے گردونواح میں انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں غیرملکی مالی معاونت کے منصوبوں میں بھی بے ضابطگیاں، قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اس سے قبل یہ نکتہ بھی اٹھایا جا چکا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو یہ مشروبات فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top