ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کوہدایات جاری

خیبر پختونخوا پولیس کو صوبے میں ممکنہ ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہروں سے سختی سے نمٹنے کے لیے سخت آپریشنل ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے سکیورٹی انتظامات مکمل رکھیں اور حساس املاک کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر سرکاری اور نجی املاک کو نشانہ بنا سکتے ہیںاس لیے تھانوں، پٹرول پمپس اور بینکوں کے گرد سکیورٹی سخت کرتے ہوئے اینٹی رائٹ اور اسپیشل اسکواڈز کو تعینات کیا جائے۔

پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کا مسئلہ پہلے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےلیکن بات چیت ناکام ہونے کی صورت میں مرحلہ وار طاقت کا استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ اب ناگزیرہوچکا،محسن نقوی

مرحلہ وار کارروائی کے تحت پہلے اینٹی رائٹ اسکواڈ کو حرکت میں لایا جائے گا، ضرورت پڑنے پر ہوائی فائرنگ کی جائے گی اور آخری مرحلے میں ربڑ کی گولیاں استعمال کی جائیں گی جبکہ تمام مظاہرین کی مکمل ویڈیو گرافی اور نگرانی بھی کی جائے گی۔

 

Scroll to Top