پنجاب نے دہشتگردوں کا صفایا کیا، تم انہیں پاپا بلاتے ہو،سینئرصحافی فرحان ورک کا سہیل آفریدی کوکرارا جواب

سینئر صحافی اور تجزیہ کار فرحان ورک نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے پنجابی طالبان کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو آج جلسے کے دوران باقاعدہ ایک پرچی پکرائی گئی اور انہیں باضابطہ ہدایت دی گئی کہ وہ جلسے میں گھٹیا قوم پرستی کو ہوا دیں اور پنجابی طالبان کا تذکرہ چھیڑیں۔

فرحان ورک نے سہیل آفریدی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا مقصد صرف اور صرف صوبائی، علاقائی اور لسانی تعصبات کو ابھارنا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب نے کبھی بھی دہشتگردوں کو پناہ نہیں دی بلکہ پنجاب نے ریاست کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کا منظم طریقے سے مکمل صفایا کیا ہے. اس کے برعکس جو عناصر دہشتگردوں کے سامنے بے بس یا ان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، وہ دوسروں پر الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

فرحان ورک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چودہ برسوں سے ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت چلی آ رہی ہے، لیکن اس طویل عرصے میں بھی وہ صوبے سے دہشتگردی، چرس فروشوں، اسمگلروں اور بدامنی کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود آج بھی صوبائی حکومت کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کا دفاع کیا جا رہا ہے۔

فرحان ورک کا کہنا تھا کہ پنجاب نے اپنے سی ٹی ڈی اور پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر کے اور سخت فیصلے کر کے امن کو یقینی بنایا ہے، اور اگر ماضی میں وہاں کچھ چیلنجز تھے بھی تو پنجاب نے عملی اقدامات سے ثابت کیا کہ حکومتیں چاہیں تو صفایا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک: الیکشن کمیشن کے سینئر افسر شمشاد اختر محسود نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

 انہوں نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت کو پنجاب پر بے بنیاد اور لایعنی الزام تراشیاں کرنے کے بجائے اپنی خامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

Scroll to Top