آکلینڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ مین پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ محمد عباس آفریدی اور ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے،
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے نے کہا کہ تیسرے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دیں، میچ میں فتح کیساتھ سیریز جتنا چاہتے ہیں۔
میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کردیا
پاکستانی سکواڈ میں لپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف شامل ہے،
نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئرز کھیل رہے ہیں