پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سہیل آفریدی اور جنید اکبر نے حفاظتی تحویل کی شرط پر ازخود گرفتاری دی ہے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت اور سہیل آفریدی کے اقتدار کے خاتمے سے متعلق اطلاعات کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میں خوشی کے اظہار اور مٹھائیاں تقسیم کیے جانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برسوں کی بدانتظامی کے بعد صوبے میں بڑی تبدیلی، عوام کا جشن، جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم
اطلاعات کے مطابق بعض شہریوں نے حکومتی تبدیلی کی خبر پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کرنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔
صوبے میں طویل عرصے سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی، ترقیاتی کاموں اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ فراہم کردہ مؤقف میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا رہا اور ترقیاتی عمل متاثر ہوا۔





