سردار حیسن بابک

پی ٹی آئی کے غلط بیانیے نے صوبے پر ایمرجنسی اور گورنر راج مسلط کی: سردار حسین بابک

— عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما سردار حسین بابک نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے اس بیانیے کا خمیازہ ہے جو براہِ راست دہشت گردوں کے بیانیے کی تائید کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی اور یہ قدم بہت پہلے اٹھایا جاتا۔ اب جب یہاں مکمل امن قائم ہو جائے تو آئین کے مطابق جسے عوام منتخب کریں وہ آ جائے، مگر فی الحال صوبے کو بچانے کے لیے یہ ایک ناگزیر ضرورت تھی۔

سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں صرف نفرت اور انتشار کا بیج بویا اور وفاق کے ساتھ ہر محاذ پر محاذ آرائی کی۔ وزیراعلیٰ خود ریڈیو پاکستان پر حملے جیسے جرم میں ملوث پائے گئے اور نااہل قرار دیے گئے۔ ان کا بیانیہ ملک کے لیے تباہ کن تھا، سیاسی حل کے لیے بات چیت کی گنجائش رکھی گئی لیکن پی ٹی آئی نے آئین و قانون اور مذاکرات کو کبھی ترجیح نہیں دی۔

Scroll to Top