حالات کی بہتری کے لیے ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ضروری اقدام تھا: تجزیہ کار حماد حسن

معروف تجزیہ کار حماد حسن نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا سیکیورٹی اور دہشت گردی کے حوالے سے اپنایا گیا بیانیہ حقیقت میں دہشت گردوں کے ایجنڈے اور بیانیے سے مختلف نہیں تھا، جو اس نفاذ کی سب سے بڑی وجہ بنا۔

حماد حسن کا کہنا تھا کہ صوبے کی بدتر ہوتی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کافی عرصہ پہلے لیا جانا چاہیے تھا۔ اب حالات کو قابو میں لایا جائے اور مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، اس کے بعد جمہوری عمل کے ذریعے جسے آنا ہے وہ آ جائے، تاہم اس مرحلے پر یہ فیصلہ اٹل اور ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے اندر افراتفری پھیلا کر وفاقی اداروں اور حکومت کے ساتھ محاذ آرائی قائم کی گئی۔ وزیراعلیٰ ریڈیو پاکستان پر حملے کی کارروائی میں مجرم ثابت ہو کر عہدے سے نااہل ہو چکے تھے۔ اس ملک گیر نقصان دہ بیانیے سے پیچھے ہٹنے کے لیے مذاکرات کا موقع بھی دیا گیا، مگر پی ٹی آئی نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے انکار کی راہ چنی۔

Scroll to Top