پی ٹی آئی کے رویے اور بیانیے نے ایمرجنسی اور گورنر راج کا راستہ دکھایا: سینئر صحافی عمران اشنا

سینئر صحافی عمران اشنا نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیے جانے کے فیصلے کو صوبائی حکومت کا اپنا پیدا کردہ بحران قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر جس بیانیے پر کاربند تھی، وہ دہشت گردوں کے نقطہ نظر کا عکس تھا۔

عمران اشنا نے کہا کہ خطے کی ابتر سیکیورٹی اور امن و امان کی نازک صورتحال کا تقاضا تھا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے کر لیا جاتا۔ جب حالات بالکل واضح ہو جائیں اورامن دوبارہ لوٹ آئے تو جمہوری پروسیس کے تحت جو بھی آئے وہ حکومت بنائے، لیکن موجودہ صورتحال میں یہ ایک انتہائی اہم اور ناگزیر قدم تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں عدمِ استحکام کی سیاست کی گئی اور وفاقی حکومت کے ساتھ مستقل تناؤ پیدا کیا گیا۔ ریڈیو پاکستان حملے کی سنگین کارروائی میں وزیراعلیٰ نااہل مجرم بن چکے تھے۔ پی ٹی آئی کے اس ملک دشمن بیانیے کو سمیٹنے کے لیے سیاسی مذاکرات کے راستے کھولے گئے لیکن پی ٹی آئی نے ضد کی پالیسی برقرار رکھتے ہوئے انہیں تسلیم نہیں کیا۔

Scroll to Top