خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبر پختونخوا پولیس میں اہم انتظامی تبدیلیاں، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے اتوار کے روز صوبے بھر میں 18 سینئر افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے جن میں ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام شامل ہیں۔

سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فصیح الدین کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ہمایوں مسعود سندھو کو ڈی آئی جی لیگل، عرفان طارق کو آر پی او کوہاٹ اور عمران خان کو ڈی پی او کرک کے عہدوں سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چاروں افسران کو سی پی او کے ذریعے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سید فدا حسن شاہ کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے، جبکہ زاہد نواز کو آر پی او ملاکنڈ مقرر کر دیا گیا ہے۔

جہانزیب نذیر خان کو آر پی او ہزارہ اور لیفٹیننٹ (ر) ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) تعینات کیا گیا ہے، شاکر حسین داوڑ کو آر پی او کوہاٹ مقرر کیا گیا ہے۔

تیمور خان کو ڈی پی او ہری پور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ شفیع اللہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد اظہر کو ڈی پی او مانسہرہ کے عہدے سے تبدیل کرکے سی پی او میں اے آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد وقاص خان کو ڈی پی او مانسہرہ مقرر کیا گیا ہے۔

نیاز محمد کو ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد جمیل اختر کو ڈی پی او بٹگرام، سوات مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مشتاق احمد کو اس عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوٹ مار، بدمعاشی کا عبرتناک انجام، پی ٹی آئی کے منظورِ نظر اور ذاتی ملازم ریاض محسود کو کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

محمد خالد کو ڈی پی او لوئر چترال مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ریشم جہانگیر کو سی پی او پشاور میں اے آئی جی لاجسٹکس تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top