پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت جاری

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ قیمت 23 روپے گھٹ کر 6 ہزار 532 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 174 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار، میجر اور کیپٹن شہید

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی سامنے آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

عالمی منڈی میں سونے، چاندی اور خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی یہ کمی حالیہ کاروباری صورتحال میں اہم تبدیلی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

Scroll to Top