ڈی آئی خان: والی بال میچ کے بعد دو گروپوں میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ملانہ میں والی بال میچ کے اختتام پر دو فریقین کے درمیان اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قدرت اللہ، محمد فاروق، محمد شفیق، محمد اجمل اور محمد ارسلان شامل ہیں اور ان تمام کا تعلق بلوچ برادری سے ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ڈی آئی خان ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں، جن کی شناخت فضل، قیصر اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شو ختم، کہانی تمام، تحریکِ انتشار کا 13 سالہ تاریک باب اختتام پذیر، پختونخوا کو بدامنی اور ٹی ٹی پی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی کے اختتام پر بھی ڈی آئی خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں موجود بارودی مواد اچانک پھٹ گیا تھا۔

جس کے باعث عمارت کی چھت اور دیواریں زمین بوس ہو گئی تھیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

Scroll to Top