لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ علالت کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز، لاہور جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ایونٹ کمپلیکس، جی او آر ون، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب کی ساس کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان: والی بال میچ کے بعد دو گروپوں میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
انہوں نے مریم اورنگزیب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مرحومہ کے انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی مریم اورنگزیب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔





