خیبرپختونخوا: پولیس اور بیوروکریسی میں مزید افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

حکومت خیبر پختونخوا اور سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) کی جانب سے صوبے میں اہم نوعیت کے تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، پی ایم ایس (بی ایس 18) کے افسر حسیب الرحمان خلیل جو کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے منتظر تھےکو فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی نااہلی پر پارلیمنٹ کی حتمی مہر: سینیٹ سے بھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت بی ایس 21 کے (پی ایس پی) افسر اور ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز خیبر پختونخوا عباس احسن کو وفاقی حکومت کےحکم پرفوری طور پر مخصوص اضلاع کے لیے ایڈیشنل آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top