خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر سہیل آفریدی کے اپنے آبائی حلقے اور خیبر کے قبائلی مشران نے تاریخی استقبال کیا ہے۔
باب خیبر کے مقام پر مقامی مشران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر یومِ تشکر منایا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعلیٰ کی اپنے ہی علاقے کو درپیش امن و امان کے مسائل سے مسلسل چشم پوشی پر قبائلی عوام اور مشران میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔
باب خیبر پر یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشران کا کہنا تھا کہ صوبے اور بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آئینی مداخلت اور گورنر راج کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا۔
اس موقع پر شرکاء نے گورنر راج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے بازی کی اور آتش بازی کر کے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
مشران نے امید ظاہر کی کہ وفاق اور نگران انتظامیہ اب علاقے میں حقیقی امن، سیکیورٹی کی بحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنائے گی۔





