خیبر پختونخواکے ایڈوائزری کونسل کے قلمدانوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی

خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد تمام 11 اراکین کو مختلف صوبائی محکموں کے قلمدان تفویض کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت اللہ کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور، طارق محمود پاشا کو خزانہ، ریونیو اور ایکائز اینڈ ٹیکسیشن، جبکہ عامر جاوید کو قانون و پارلیمانی امور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 تعلیم کے شعبے کی نگرانی کے لیے ڈاکٹر سید امیر عبداللہ اور محکمہ صحت کے لیے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر کو مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر سرفراز علی کو مائنز اینڈ منرلز، ڈاکٹر محمد ارشاد کو انڈسٹریز اینڈ کامرس، اور آصف رفیق کو سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ و ٹرانسپورٹ کے امور کا چارج دیا گیا ہے۔

اوقاف اور مذہبی امور کی ذمہ داری مولانا طیب قریشی کے سپرد کی گئی ہے۔ توانائی، پاور، اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا قلمدان عثمان سیف اللہ خان کو ملا ہے جبکہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی باگ ڈور ثمر بلور کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورسکول سانحہ: ریسکیو آپریشن کی بر وقت تکمیل، چھت کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال تباہی کا سبب بنا

یہ تقرریاں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد قائم کی گئی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے تحت کی گئی ہیں جو گورنر فیصل کریم کنڈی کی معاونت سے صوبائی امور کی نگرانی کرے گی۔

Scroll to Top