بونیر میں مسافروں سے بھری گاڑی کو افسوسناک حادثہ

بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ امبیلہ کے قریب مسافروں سے بھری ہائی ایس گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ہائی ایس گاڑی نوشہرہ سے امبیلہ کی طرف جا رہی تھی کہ باباجی کنڈاؤ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری یا بریک فیل ہونے کے باعث کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:صوابی اور نوشہرہ میں افسوسناک واقعات، ایک نوجوان قتل، دوسرا حادثے میں جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا، تمام جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریب ترین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

 

پولیس نے واقعے کا اندراج کر کے حادثے کی وجوہات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top