ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا، اعداد و شمار جاری

ملک بھر میں مہنگائی کے نئے طوفان نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہےاور مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ ترین دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں 140 روپے اضافے کے بعد 20 کلو کا تھیلا 3540 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ حیدرآباد میں 280 روپے اضافے کے بعد قیمت 3480 روپے ہو گئی ہے۔ خضدار میں 400 روپے اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا 3400 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 20 کلو کا تھیلا 3373 روپے جبکہ راولپنڈی میں 3333 روپے پر برقرار ہے۔ پشاور میں قیمت 3300 روپے اور بنوں میں 3200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں 190 روپے اضافے کے بعد قیمت 3220 روپے ہو گئی ہے۔ 

سندھ کے شہر لاڑکانہ اور سکھر میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پنجاب کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں 800 روپے کا ایک بڑا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد یہاں قیمت 3000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہاولپور میں قیمت 3000 روپے، سیالکوٹ میں 3133 روپے اور گوجرانوالہ میں 3000 روپے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چاغی:خوفناک منصوبہ خاک میں مل گیا:سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد واصلِ جہنم!

 سرگودھا اور ملتان میں قیمت 2933 روپے ریکارڈ کی گئی۔ تاہم ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برعکس لاہور وہ واحد بڑا شہر ہے جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت نسبتاً کم یعنی 2300 روپے پر برقرار ہے۔

Scroll to Top