کراچی : پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اور تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں، جہاں صرافہ بازار کے ذرائع کے مطابق خریداروں اور تاجروں کے لیے صورتحال مستحکم نظر آ رہی ہے اور فی الوقت سونے کے نرخوں میں کوئی غیر معمولی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
ملک کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط (24K) سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار روپے (434,000) پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 90 روپے (372,090) ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 22 قیراط (22K) سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 941 روپے (397,941) مقرر ہے، جبکہ 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 83 روپے (341,083) ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جس درزی کی بیٹی کو دنیا ٹھکرانے والی تھی، وزیراعظم کے دستِ شفقت نے اسے ڈاکٹر بنا کر ملک کا فخر بنا دیا
علاوہ ازیں، 21 قیراط (21K) سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 853 روپے (379,853) اور 10 گرام قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 579 روپے (325,579) ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب 20 قیراط (20K) سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 765 روپے (361,765) اور 10 گرام قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 75 روپے (310,075) تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ 18 قیراط (18K) سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 588 روپے (325,588) اور 10 گرام قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 68 روپے (279,068) مقرر کی گئی ہے۔





