پختونخوا کو تباہ کرنے والوں کے پروپیگنڈے کا دور ختم!جھوٹے نعروں کی سیاست دفن، اب صرف عملی اقدامات ہوں گے،ثمرہارون بلور کی پریس کانفرنس

گورنرخیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے میں اب جھوٹے نعروں اور پروپیگنڈے کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اور حکومت عملی اقدامات پر کاربند ہے۔

 پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اب صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو چکی ہے اور اس کے پیجز بیرونِ ملک سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ صوبے میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، صوبے میں بدامنی کی وجہ سے ہی سخت اقدامات اٹھانا پڑے کیونکہ ملک کی سالمیت اور دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

ثمر ہارون بلور نے واضح کیا کہ جس طرح ہمارے سیکیورٹی جوان سختیاں برداشت کر رہے ہیں ان کے لیے آواز اٹھانا لازمی ہے۔ سابقہ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے سسٹم میں آئے ہیں جہاں صرف پروپیگنڈا پھیلا ہوا تھا اور لانگ مارچ کو گول مارچ بنا کر اشتعال انگیزی پھیلائی گئی، تاہم اب جھوٹ کی بجائے سچ اور عملی اقدامات سے کام لیا جائے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ گورنر راج کے پہلے ہی دن اپیکس کمیٹی کا اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس کے بعد وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو 10 اے پی سی گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ پولیس کانسٹیبلز کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لائی گئی ہیں، شہداء پیکج میں اضافہ کیا گیا ہے اور شہداء کی فیملیز کو 55 سے زائد پلاٹس دیے گئے ہیں۔

انتظامی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے بھرے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جس سے شہر میں صفائی کا نظام بحال ہو رہا ہے، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 منشیات کی روک تھام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس سال پولیس نے 960 کلوگرام منشیات برآمد کی ہے۔ 

ضم اضلاع کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرانشاہ سے بچیوں نے پیغام بھیجا کہ وہاں ایک بھی اسکول نہیں ہے تاہم پسماندہ علاقوں سے محرومیوں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی سیریز:پاکستان کا انگلینڈ کو بڑا ٹارگٹ

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب کی طرز پر صوبے میں جدید ہسپتال قائم کیے جائیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف جلد پشاور کا دورہ کر کے بڑے اعلانات کریں گے۔

Scroll to Top