علی امین گنڈا پور

حکومت کیوں ڈوبی؟ علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک، ملبہ سلمان اکرم راجہ پر ڈال دیا!

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے درمیان سنگین اندرونی اختلافات کا بھانڈا چوراہے پر پھوٹ گیا ہے۔

 مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک ٹویٹ کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی غصے سے بھرپور مبینہ آڈیومنظر عام پر آ گئی ہے۔

لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا حکومت کے خاتمے اور موجودہ درپیش تمام سیاسی بحران کا تمام تر ملبہ سلمان اکرم راجہ کی غلط پالیسیوں اور حکمتِ عملی پر ڈال دیا ہے۔ 

گنڈاپور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہم سلمان اکرم راجہ کی نالائقی اور غلط پلاننگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، نہ تو ان کے پاس کوئی مکمل اختیار تھا اور نہ ہی وہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔” 

انہوں نے سلمان اکرم راجہ کے حالیہ ٹویٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ وہ اپنا ٹویٹ فوراً ڈیلیٹ کریں، اپنے الزامات پر معذرت کریں اور وضاحت پیش کریں۔

اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے اپنے ٹویٹ میں خیبرپختونخوا حکومت اور تنظیم کو نشانے پر لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی کے اندرونی اتفاق رائے پر غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ 

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ایسا مصنوعی بیانیہ گھڑا جا رہا ہے جیسے 68 ارکان نئے وزیراعلیٰ کا اعلان کرنے والے ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رابطہ منقطع کر لیا ہے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئین و قانون کی رو سے سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ ہیں اور جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے خود  خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا۔ 

Scroll to Top