بنوں ریڈ زون سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ، نوجوان جاں بحق، اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری

بنوں کینٹ میں 24 مارچ 2025 کو دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر دو موٹر سائیکل سواروں نے دراندازی کی کوشش کی۔ یہ علاقہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام آمد و رفت کے لیے بند تھا، جہاں سخت حفاظتی اقدامات نافذ تھے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کے لیے وارننگ دی، لیکن وہ نہ رکے۔ دو رکاوٹیں توڑنے کے بعد حساس مقام کی جانب بڑھنے پر سیٹی بجا کر اور ہوائی فائرنگ سے آخری وارننگ دی گئی، تاہم انہوں نے نظر انداز کیا۔

سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت اہلکاروں کو کارروائی کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Scroll to Top