تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی، خشک سالی کے باعث فصلیں متاثر ہونے کا خطرہ

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی، خشک سالی کے باعث فصلیں متاثر ہونے کا خطرہ

ارسا کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ، پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے ، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پر ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15ہزار کیوسک ہے ۔

ارسا نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا ، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے ۔

منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

ارسا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح صرف 3 فٹ رہ گئی ، تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top