سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان انتقال کرگئے

پشاور: سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان انتقال کرگئے۔

نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی مہم کے سلسلے میں اپنے آبائی ضلع کرک میں موجود تھے، جہاں ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی۔

مرحوم سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان اسلم خان خٹک کے داماد تھے۔ وہ چار مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، جبکہ دو مرتبہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی کان کنی کے خلاف نوشہرہ نظام پور کریک ڈاؤن میں ہیوی مشین گن اور کلاشنکوف برآمد، 7 ملزمان گرفتار، 19 افراد زیر حراست

نوابزادہ محسن علی خان پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں بھی خدمات انجام دیں، بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

ان کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top