چکوال: مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں اور ان کے عظیم والدین کی لازوال قربانیوں نے ایک بار پھر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔
لیفٹیننٹ ملک فیض سلطان شہید کے والد کے ایک حالیہ اور انتہائی جذباتی بیان نے پورے ملک کے عوامی و سماجی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد شہداء کی عظمت اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے سیاسی عناصر، بالخصوص فضل الرحمان اور ان کے نظریاتی پس منظر پر شدید عوامی و سیاسی تنقید کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
شہید کے والد کا تاریخی مکالمہ: مجھے پیٹھ پر گولی کھانے والا بیٹا نہیں چاہیے
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں تیزی سے وائرل ہونے والے بیان میں لیفٹیننٹ ملک فیض سلطان شہید کے والد نے اپنے لختِ جگر کی شہادت کی اطلاع ملنے کے لمحات کی منظرکشی کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں اس وقت کے کرنل (موجودہ کور کمانڈر منگلہ جنرل طارق، جن کی کمانڈ میں ان کے بیٹے نے جامِ شہادت نوش کیا) کے دفتر سے فون کال موصول ہوئی تو ایک تاریخی مکالمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : قطب پور کی فضاؤں میں اشکبار آنکھوں اور فلک شگاف نعروں کی گونج، وطن کا بہادر سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک!
شہید کے والد کے مطابق مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے کتنے بیٹے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ جو بیٹا آپ کے پاس ہے اس کا بتاؤ۔ جب مجھے بتایا گیا کہ میرا بیٹا شہید ہو گیا ہے اور پوچھا گیا کہ جسدِ خاکی کہاں لانا ہے، تو میں نے سب سے پہلا سوال یہ کیا کہ صاحب مجھے صرف یہ بتاؤ کہ میرے بیٹے نے گولی سینے پر کھائی ہے یا پیٹھ پر؟ یا وہ گرفتار ہو کر مارا گیا ہے؟ کیونکہ اگر اس نے پیٹھ پر گولی کھائی ہے تو مجھے ایسا بیٹا نہیں چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری جانب سے جب انہیں یہ الفاظ سنائی دیے کہ آپ کو مبارک ہو، آپ کے بیٹے نے بائیس گولیاں اپنے سینے پر کھائی ہیں، تو اس عظیم باپ نے فخر سے سینہ تان کر کہا کہ اب میرے شہید بیٹے کو چکوال لے کر آؤ، میں خود اس کا استقبال کروں گا۔
عوامی ردعمل اور فضل الرحمان پر کڑی تنقید
اس لازوال قربانی اور ایک باپ کے اس بے مثال حوصلے کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام اور محب وطن شہریوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف اس مٹی کے بیٹے ہیں جو ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنے سینوں پر بائیس بائیس گولیاں کھاتے ہیں اور ان کے والدین آنسو بہانے کے بجائے فخر سے شہید کا استقبال کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان ہیں جو اقتدار اور ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہوئے نہ صرف ریاست کے محافظوں کی قربانیوں کا مذاق اڑاتے ہیں بلکہ شہداء کے خون کی توہین کے مرتکب بھی ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مفادات کی سیاست کا پردہ چاک، شہداء کے تقدس کو پامال کرنے والے فضل الرحمن کا حقیقی چہرہ بے نقاب!
عوامی حلقوں میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ جن کے آباؤ اجداد اور مفتی محمود جیسے رہنماؤں نے قیامِ پاکستان کی مخالفت کی اور اس خطے کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، آج ان کی نسلیں اسی ملک کے وسائل سے مستفید ہو کر ان شہداء پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں جنہوں نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی ہے۔
قربانی بمقابلہ مفاد پرستی کی سیاست
عوامی حلقوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ لیفٹیننٹ ملک فیض سلطان شہید جیسے سپوتوں کے جوتوں کی خاک بھی ان سیاسی سوداگروں اور مذہب کے نام پر سیاست چمکانے والوں سے کہیں زیادہ افضل اور محترم ہے جو کبھی ملک کی سالمیت کے خلاف بیانیہ بناتے ہیں اور کبھی شہداء کی قربانیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
شہید کے والد کے ان الفاظ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت وہ مائیں اور باپ ہیں جو اپنے جوان بیٹوں کو کفن میں لپٹا دیکھ کر بھی وطن پر قربان کرنے کا عزم دہراتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہداء کے وقار اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے عناصر، چاہے وہ کتنے ہی بڑے سیاسی قد کاٹھ کے دعویدار کیوں نہ ہوں، قوم کے سامنے جوابدہ ہیں اور ملک کے غیور عوام اب کسی صورت اپنے شہداء کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔





