دبئی حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا

دبئی حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا

متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار ،دبئی حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3خواتین آمنہ بی بی ، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو دبئی میں مختلف کارروائیوں کے دورن بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیاگیا جنہیں جیل بھیج دیاگیا ، انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

حکام کے مطابق ان افراد کو پاکستان رپورٹ کرنے کیلئے ایمرجنسی پاسپورٹس تیا ر کرلیے گئے ہیں پاکستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کرکے کارروائی کی جائیگی ۔

اسی طرح کارروائیوں میں ڈی جی خان کی رہائشی محمد زکریا ، بہائول نگر کے وسیم حیدر ، لاہور کے مختلف عثمان ، چارسدہ کے اعجاز کان اور پشاور کے عبداللہ کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔

Scroll to Top