فیملی ٹوکن کیا ہے؟ نئی سہولت متعارف

فیملی ٹوکن کیا ہے؟ نادرا کی جانب سے نئی سہولت متعارف کرادی گئی

نادرا مراکز پر خاندان کے تمام افراد کی ایک ساتھ پراسیسنگ کیلیے ’’فیملی ٹوکن‘‘ کے ذریعے ون ونڈو کاؤنٹر سے خدمات کی سہولت فراہم کردی گئی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنے مراکز پر آنے والے خاندانوں کے لیے سہولت  کے تحت ایک ہی فیملی ٹوکن کے ذریعے خاندان کے تمام افراد کی بیک وقت پراسیسنگ کی جاسکے گی۔

نادرا کی متعارف کرائی گئی سہولت کے مطابق اگر کوئی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نادرا دفتر آتا ہے تو اسے الگ الگ ٹوکن لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق خاندان کے لیے ایک فیملی ٹوکن حاصل کرکے اپنی باری آنے پر ایک ہی ون ونڈو کاؤنٹر سے خاندان کے تمام افراد کے لیے مطلوبہ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

نادرا کے مطابق اس سہولت کا مقصد خاندان کے متعدد افراد کی شناختی دستاویزات یا دیگر متعلقہ امور کے لیے بار بار مختلف کاؤنٹرز پر جانے کی ضرورت کم کرنا اور ایک ہی کاؤنٹر پر تمام افراد کی پراسیسنگ مکمل کرنا ہے۔

نئی سہولت کے تحت شہری نادرا مرکز پہنچنے کے بعد فیملی ٹوکن حاصل کرسکتے ہیں اور باری آنے پر خاندان کے تمام افراد کی متعلقہ درخواستوں پر ایک ہی ون ونڈو کاؤنٹر سے کارروائی کرائی جاسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: نادرا کے تمام دستاویزات کی فیسوں کا مکمل فہرست جانئے

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مرکز آنے کی صورت میں فیملی ٹوکن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ خاندان کے تمام افراد کے لیے مطلوبہ خدمات ایک ہی کاؤنٹر سے حاصل کی جاسکیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1777 اور ویب سائٹ ’’نادرا ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے‘‘ بھی فراہم کی گئی ہے۔

Scroll to Top